جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے ڈورو آڑہ بل سے برڈ فلو کے نام سے مشہور (ایوین انفلوئنزا) کا ایک کیس سامنے آیا ہے، جس کے بعد ایک رسپانس ٹیم تشکیل دی گئی۔
دس روز قبل آڑہ بل میں کچھ کوے مردہ پائے گئے تھے جس کے بعد ان کا نمونہ لیا گیا تھا، جو اب مثبت پایا گیا ہے۔ اس کیس کی تصدیق کے فورا بعد ہی علاقے میں ایک رسپانس ٹیم متعین کردی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں ہجرت کرنے والے پرندوں اور کؤوں میں مختلف جگہوں پر ایوین انفلوئنزا کے کیسز پائے گئے، تاہم، ابھی تک گھریلو پرندوں میں ایوی انفلوئنزا کے کیس صرف اودھم پور میں پائے گئے ہیں۔