بجبہاڑہ: پورے ملک کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں بھی عیدالاضحیٰ کے یوم عرفہ پر بازاروں میں لوگوں کی بھاری بھیڑ دیکھنے کو ملی۔ لوگ بازاروں میں مختلف اشیاء خریدنے میں مصروف ہیں۔ Eid ul Adha Shopping in Bejbehara
لوگ بچوں کے ملبوسات، کھلونے، بیکری، مرغ و گوشت کی خریداری کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری اشیاء کی خریداری بھی کی، جب کہ بازاروں میں لوگوں کے بھاری رش کی وجہ سے ٹریفک جام کے مناظر بھی دیکھنے ملے۔ حالانکہ انتظامیہ کی جانب سے پہلے ہی ٹریفک حکام کو اس حوالے سے متحرک کیا ہے، جب کہ ٹریفک کا عملہ اس وقت ٹریفک کی نقل و حمل کو احسن طریقے سے انجام دینے کے لیے کمر بستہ ہے۔
مزید پڑھیں: