ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra in Kashmir: 'اگلے وزیر اعظم راہل گاندھی ہی ہوں گے' - Rahul Gandhi Bharat jodo Yatra in kashmir

’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ اپنے سفر کے آخری پڑاؤ سرینگر پہنچ چکی ہے۔ یاترا میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد سمیت جموں و کشمیر کے سابق وزراء اعلیٰ محبوبہ مفتی، عمر عبداللہ سمیت ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھی یاترا میں شرکت کی ہے۔ Kashmir Bharat Jodo Yatra

بھارت جوڑو یاترا میں شامل افراد کی ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 9:24 PM IST

بھارت جوڑو یاترا میں شامل افراد کی ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو

اننت ناگ: گزشتہ روز ’’ناقص سیکورٹی انتظامات‘‘ کے الزامات کے بعد کانگریس نے جنوبی کشمیر میں یاترا کو منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا تھا تاہم پولیس نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے یاترا کے لیے معقول انتظامات کا دعویٰ کیا وہیں ہفتہ کو جنوبی کشمیر کے چرسو، اونتی پورہ سے شروع ہوئی یاترا کے کے لیے سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔

جنوبی ہند سے یاترا میں شامل افراد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’بھارت جوڑو کسی سیاسی مقصد کے لیے شروع نہیں کی گئی بلکہ ملک میں نفرت اور تفرقہ بازی کو ختم کرکے مذہب و قوم اور رنگ و نسل سے پرے سبھی بھارتیوں کو ایک کرنے کے مقصد سے یاترا شروع کی گئی، اسی وجہ سے یاترا میں روز بروز ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہو رہے ہیں۔‘‘

ریاست تلنگانہ سے یاترا میں شریک ایک این آئی آئی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کہا: ’’مجھے ذاتی طور کشمیر میں اتنی بھیڑ کا وہم و گمان بھی نہیں تھا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’امید سے زیادہ کشمیری لوگوں نے یاترا کا ساتھ دیا ہے۔‘‘ کشمیر میں سیکورٹی انتظامات اور حوالہ سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ’’کشمیر میڈیا رپورٹس کے بر عکس پوری طرح ایک محفوظ مقام ہے، یہاں کے باشندے مہمان نواز ہیں اور یاترا میں شامل کسی بھی فرد کو کوئی بھی تکلیف نہیں ہوئی۔‘‘

مزید پڑھیں: Mehbooba and Ilteja Mufti Joins BJY: محبوبہ اور التجا مفتی بھارت جوڑو یاترا میں شامل

انہوں نے میڈیا میں کشمیر کی شبیہہ خراب کرنے والے افراد، میڈیا نمائندوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا: ’’جو شخص کشمیر کے بارے میں کوئی غلط فہمی رکھتا ہے اسے ایک بار کشمیر آکر از خود مشاہدہ کرنا چاہئے۔‘‘ ادھر، جنوبی ہند سے ہی یاترا میں شامل ایک کانگریس کارکن نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’بھارت جوڑو یاترا نے واقعی لوگوں کے دلوں کو جوڑا ہے، یہ یاترا امید سے زیادہ کامیاب رہی اور آئندہ انتخابات میں لوگ اس کا ثبوت اپنا ووٹ ڈال کر دیں گے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’آئندہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کانگریس کے حق میں ہوں گے اور راہل گاندھی اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.