جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ گڈول کھارپورہ علاقہ میں ایک جنگلی ریچھ ( بھالو) رہائشی علاقہ میں داخل ہوا اور اس نے ایک رہائشی مکان کے آنگن میں موجود ایک خاتون سمیت دو افراد پر حملہ کیا۔
حملہ میں عبدالرشید اور حاجرہ نامی ایک خاتون شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
جموں: فروٹ منڈی گندگی کے ڈھیر میں تبدیل
زخمیوں کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال کوکرناگ میں داخل کیا گیا، تاہم نازک حالت کو دیکھتے ہوئے دونوں زخمیون کو میڈیکل کالج جنگلات منڈی اننت ناگ منتقل کیا گیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ عبدالرشید کی حالت نازک بنی ہوئی ہے، جبکہ زخمی خاتون کی حالت مستحکم ہے۔
اس سال جنوبی کشمیر میں جانوروں کے حملے میں اب تک آٹھ سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ان میں سے کئی افراد کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے وائلڈ لائف وارڈن سے بات کی تو انہوں نے نمائندے فیاض لولو کو یقعین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ریچھ کو پکڑنے کے لئے محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے علاقہ میں ٹیم روانہ کی گئی ہے۔