ضلع اننت ناگ کے ڈورو شاہ آباد میں بار ایسوسیشن کے انتخاب منعقد ہوئے۔ انتخاب میں وکلاء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انتخاب میں ایڈووکیٹ میر محمد حسین نے صدر عہدے کے لئے کامیابی حاصل کی، جبکہ مدثر احمد خان نے سیکریٹری عہدے کے لئے کامیابی حاصل کی ہے۔
اس بیچ نومنتخب عہدداروں کے تیئں وکلاء نے نیک خواہشات پیش کی اور امید ظاہر کی کہ نئے ممبران بار کی بقاء کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ وہی نو منتخب صدر نے عہد کیا کہ کہ وہ ایسوسیشن کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر: نامساعد حالات میں صداقت پر مبنی رپورٹنگ کرنے والے نذیر مسعودی