ETV Bharat / state

Bar Association Elections اننت ناگ میں بار ایسوسی ایشن کے انتخابات

author img

By

Published : Dec 19, 2022, 5:32 PM IST

ایڈووکیٹ سعید واسق بار ایسوسی ایشن اننت ناگ صدر کے عہدے کے لئے منتخب ہوئے، ووٹنگ کا عمل سیکریٹ بیلٹ کے ذریعے انجام دیا گیا۔ مذکورہ انتخاب میں ایڈوکیٹ پرویز احمد نائب صدر اور ایڈوکیٹ ذوالعینین حسن سکریٹری منتخب ہوئے۔Advocate Saeed Wasiq Bar Association Anantnag elected President

بار ایسوسی ایشن کے انتخابات
بار ایسوسی ایشن کے انتخابات

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آج کورٹ کمپلیکس میں بار ایسوسی ایشن کے انتخابات عمل میں لائے گئے۔ اس دوران ایڈوکیٹ سعید واسق بار ایسوسی ایشن اننت ناگ صدر کے عہدے کے لئے منتخب ہوئے جبکہ ایڈوکیٹ پرویز احمد نائب صدر اور ایڈوکیٹ ذوالعینین حسن سکریٹری بنائے گئے۔Advocate Saeed Wasiq Bar Association Anantnag elected President

بار ایسوسی ایشن کے انتخابات

اس موقع پر نو منتخب عہدیداروں نے وکلاء و دیگر متعلقین کی فلاح و بہبود کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ کورٹ کمپلیکس میں وکلاء اور عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپلیکس میں ابھی بھی کئی کام زیر التوا ہے جسے بہت جلد مکمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے وکلاء کو سرپرستی کی ضرورت ہے جس کے لیے انہیں بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا اور کوشش رہے گی کہ عوامی مسائل کو عدالت میں جلد از جلد حل کیا جائے۔
مستحق کو اسکا حق، جبکہ سبھی افراد کو انصاف دلانے میں بار ایسو سی ایشن اپنا کلیدی کردار ادا کرے گا۔
نو منتخب صدر نے وکلاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن صاف و شفاف طریقے سے انجام دیا گیا جس میں وکلاء نے شرکت کرکے انہیں خدمت کا موقع فراہم کیا۔

مزید پڑھیں:آج کٹھوعہ کوٹ میں بار ایسو سی ایشن کٹھوعہ کے انتخابات کا اختتام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.