ETV Bharat / state

اننت میں بغیر ہیلمٹ کے دو پہیہ گاڑیوں کو پیٹرول فروخت پر پابندی عائد

یہ ہدایات ضلع میں بڑھتے ہوئے دو پہیہ گاڑیوں کےحادثات کے پیش نظر دی گئی ہیں۔ حکم نامے میں تام پیٹرول پمپ مالکان کو فلمگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ petrol to riders without helmets banned

ban-on-sale-of-fuel-to-two-wheelers-riders-without-halmet-in-anantnag
اننت میں بغیر ہیلمٹ کے دو پہیہ گاڑیوں کو پیٹرول فروخت پر پابندی عائد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 30, 2023, 8:36 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں حکام نے بغیر ہیلمٹ کے سواری کرنے والے دو پہیہ (موٹر سائیکل سوار/اسکوٹی سوار ) کو ایندھن کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے اور تمام پیٹرول پمپ مالکان سے کہا ہے کہ وہ اپنے فیول اسٹیشنوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں۔

Ban on sale of fuel to two wheelers riders without halmet in Anantnag
اننت میں بغیر ہیلمٹ کے دو پہیہ گاڑیوں کو پیٹرول فروخت پر پابندی عائد
ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا کہ ضلع کے تمام پیٹرول پمپس اور فلنگ اسٹیشنوں سے کہا ہے کہ وہ بغیر ہیلمٹ کے دو پہیہ گاڑیوں کو پیٹرول فروخت نہ کریں۔یہ ہدایات ضلع میں بڑھتے ہوئے حادثات بالخصوص دو پہیہ گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر دی گئی ہیں۔حکم نامے کے مطابق پیٹرول پمپ اور فلنگ اسٹیشن کے مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں، جن میں خریداروں کی فوٹیج واضح طور پر دکھائی دیں۔ اس کے علاوہ تحصیلداروں کو پیٹرول پمپس کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

آج سے گھریلو خام تیل، ڈیزل اور اے ٹی ایف کی برآمد پر ونڈ فال ٹیکس لاگو

حکمنامہ نامہ کے مطابق ایسے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایندھن فروخت کرنے والے پٹرول اسٹیشنز کو ذاتی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اس حکم کی کسی بھی خلاف ورزی پر آئی پی سی کی دفعہ 188 کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.