ETV Bharat / state

اننت ناگ: اکڈ میں بیک ٹو ولیج پروگرام کا اہتمام

پروگرام میں مختلف محکموں کے افسران کے ساتھ آرمی اور سی آر پی ایف کے افسران بھی شامل ہوئے۔

Back to village
Back to village
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 7:25 AM IST

Updated : Oct 9, 2020, 8:09 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع انت ناگ کے اکڈ علاقے میں بیک ٹو ولیج پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف محکموں کے افسران کے علاوہ آرمی اور سی آر پی ایف نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگراموں کا مقصد لوگوں کو ترقیاتی کاموں میں حصہ لینے اور عوامی مسائل کا ازالہ کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے وہاں موجود لوگوں سے کووڈ 19 کے احتیاطی تدابیر کو اپنانے کی بھی گزارش کی۔اس موقع پر افسران نے عوام سے کہا کہ وہ بیک ٹو ولیج 3 سے فائدہ اٹھائیں اور زراعت، باغبانی، آدھار اندراج، جاب کارڈز کے اندراج، گولڈن ہیلتھ کارڈز، لیبر کارڈز، ضعیف العمر پینشن، آئی ایس ایس ایس، لاڈلی بیٹی، شادی کی امداد سے متعلق اپنے مطالبات درج کریں۔

افسران نے کہا کہ مقامی عوام ان ترجیحی کاموں کی نشاندیہی کریں جو آئندہ سال کے ضلع منصوبے کے لئے مختلف مرکزی زیر اہتمام اسکیموں کے تحت آگے بھیجے جاسکتے ہیں اور پی ایم ای جی پی کے تحت کاروبار کے لئے مالی اعانت کے لئے دو تعلیم یافتہ نوجوانوں کی شناخت کریں۔

پروگرام کے اختتام پر افسران نے مقامی نوجوانوں میں اسپورٹس کٹ بھی تقسیم کیا۔

Last Updated : Oct 9, 2020, 8:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.