ETV Bharat / state

Reshimol Sahab URS concludes : ریشی مول صاحب کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا - پانچ روز تک گوشت اور مچھلی کے پکوان سے پرہیز

جنوبی کشمیر South kashmirکے ضلع اننت ناگ میں واقع حضرت بابا حیدر ریشی المعروف ’’ریشی مول‘‘ صاحب کی زیارتگاہ پر URS Baba Haider Reshi in Anantnagسینکڑوں عقیدت مندوں نے حاضری دیکر اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

ریشی مول صاحب کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

author img

By

Published : Jun 9, 2022, 12:25 PM IST

اننت ناگ: ولی کامل حضرت بابا حیدر ریشی رحمۃ اللہ علیہ المعروف ’’ریشی مول‘‘ کا عرس اختتام پذیر ہوا۔ Reshimol Sahab URS concludes پانچ روز تک جاری رہنے والے عرس پاک میں ضلع اننت ناگ سمیت دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں نے حاضری دیکر اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ کورونا وائرس کے سبب گزشتہ دو برسوں کے دوران عرس روایتی انداز میں نہیں منایا گیا تاہم امسال سینکڑوں عقیدت مندوں نے عرس پر حاضری دی۔

عرس میں بلا امتیاز مذہب و ملت، رنگ و نسل لوگوں نے شرکت کرکے امن و امان اور مذہبی رواداری کا درس دیا۔ URS Baba Haider Reshi in Anantnagحضرت بابا حیدر ریشیؒ کا شمار وادی کشمیر کے مایہ ناز ولیوں میں شمار ہوتا ہے۔ انکے عرس پاک کے پیش نظر جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں عقیدت مند پانچ روز تک گوشت اور مچھلی کے پکوان سے پرہیز کرتے ہیں۔

ریشی مول صاحب کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

آستان عالیہ کے خادمین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’بابا حیدر ریشی کی مبارک زندگی بچپن سے ہی پاکیزگی اور نور الہی کی ایک زندہ تصویر رہی ہے اور تصوف و روحانیت کی منزلوں کو آپ نے اس قدر طے کیا کہ محبوب العالم شیخ ہمزہ مخدوم رحمۃ اللہ علیہ بزات خود شرف ملاقات بخشنے کےلیے اننت ناگ وارد ہوئے اور آپکو روحانیت کی مزید منزلیں عطا کیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’حضرت بابا ریشی جنہیں عرف عام میں ریشی مول کہا جاتا ہے نے دینی خدمات کے علاوہ بقاء انسانیت کےلیے اپنی زندگی وقف کر دی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ بلا امتیاز مذہب و ملت لوگوں کی بڑی تعداد ہمیشہ آپکی زیارت گاہ پر حاضری سے فیض پاتے ہیں۔ Baba Haider Reshi aka Reshimol Sahab Shrine in Anantnagجبکہ رضاء الہی کےلیے آپ نے اپنی تمام جایداد ترک کرکے اپنی زندگی انسانیت کے کاموں خاص کر روحانی خدمات کے لیے اپنی ساری توانائی وقف کر دی۔‘‘

مزید پڑھیں: Baba Haider Reshi Urs: حضرت بابا حیدر ریشی کا سالانہ عرس، زائرین انتظامات سے خوش

عقیدتمندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’اس عرس کی سب سے بڑی خاص بات یہ ہے کہ جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں لوگ گوشت اور مچھلی کے پکوان ان دنوں ترک کرتے ہیں۔ کیونکہ بابا حیدر ریشی نے روحانیت کی بلندیوں پر فائز ہونے کے لیے تا عمر اسطرح کے لذیذ پکوان ترک کئے تھے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’بابا حیدر ریشی کی تعلیمات پر چلنے اور انکی سوانح حیات کو نمونہ بنانے کی ضرورت ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.