ETV Bharat / state

کووڈ 19 کے تناظر میں بیداری پروگرام کا انعقاد

عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ رہنے، احتیاطی تدابیر کو اپنانے اور دوسروں کو بھی اس جانب ترغیب دینے کی غرض سے ضلع اننت ناگ میں ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

کووڈ 19 کے تناظر میں بیداری پروگرام کا انعقاد
کووڈ 19 کے تناظر میں بیداری پروگرام کا انعقاد
author img

By

Published : Nov 7, 2020, 7:12 PM IST

ایڈس کنٹرول سوسائٹی اور دارالعلوم سلفیہ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ضلع اننت ناگ کے آنچی ڈورہ میں کورونا وائرس کے تناظر میں ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

کووڈ 19 کے تناظر میں بیداری پروگرام کا انعقاد

اس موقعہ پر دارالعلوم سے منسلک طلبہ و علماء کو کورونا وائرس کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔ پروگرام کے دوران شرکاء کو، کووڈ19 کے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا گیا تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

اس موقع پر طلباء و دارلعلوم سے وابستہ اساتذہ میں ماسکس اور سینیٹائزرس مفت تقسیم کیے گئے۔

سلفیہ فاؤنڈیشن کے بانی مولانا محمد مقبول آکھرنی نے محکمہ صحت کی اس پہل کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں محکمہ صحت کو اپنا بھرپور تعاون فراہم کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.