ETV Bharat / state

Pesticide Awareness Programme اننت ناگ میں میوہ اور فصل دوا پاشی سے متعلق بیداری پروگرام - گورنمنٹ وومنز ڈگری کالج اننت ناگ

گورنمنٹ وومنز ڈگری کالج اننت ناگ میں میوہ اور فصل دوا پاشی سے متعلق ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں کسانوں اور میوہ کاشتکاروں کو مختلف فصلوں کو لگنے والی بیماریاں جیسے پھپھوند، اسکیب وغیرہ کے خاتمہ کے لیے جدید ادویات کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 4, 2023, 11:03 AM IST

اننت ناگ میں میوہ اور فصل دوا پاشی سے متعلق بیداری پروگرام

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گورنمنٹ وومنز ڈگری کالج کے آڈیٹوریم میں ٹاٹا ریلِس انڈیا لمیٹڈ کی جانب سے 'انوبدھ رٹیلرز ٹریننگ' پروگرام کے عنوان سے کسانوں، میوہ کاشتکاروں اور ادویات فروشوں کے لیے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے میوہ کاشتکاروں، کسانوں سمیت ادویات کے ڈیلرز نے شرکت کی۔ اس موقعے پر شرکا کو سیبوں و دیگر میوہ جات، مختلف فصلوں کو لگنے والے بیماریاں جیسے پھپھوند، اسکیب، الٹرنیریا، سنجوز اسکیل، ریڈ مائٹ و دیگر بیماریوں کے خاتمہ کے لئے جدید ادویات کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی، تاکہ لوگ ان ادویات کے استعمال سے اپنے باغات اور فصل کو مہلک بیماریوں کے نقصانات سے بچا سکیں۔

وہیں مارکیٹ میں موجود نقلی اور غیر معیاری ادویات کی شناخت کرنے کے بارے میں بھی تربیت فراہم کی گئی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے نئی پیکنگ اور ٹیگ کے ساتھ ادویات کے کئی برانڈ اتارے جا رہے ہیں، جن میں نہ صرف بیماریوں کو ختم کرنے کے لئے معیار بڑھایا گیا ہے بلکہ ان سے نقلی ادویات کے روک تھام ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کے چھڑکاؤ اور کھاد ڈالنے کا سیزن نزدیک آرہا ہے۔ اس لیے کسانوں اور میوہ کاشتکاروں کو قبل ازوقت بیدار کرنے کے لیے اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا، تاکہ وہ مستفید ہو سکیں۔ پروگرام کے آخر میں ادویات ڈیلرز میں مومنٹوز پیش کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Disease spread in apple orchards : موسم کی تبدیلی سے سیب کے باغات کو نقصان ، کسان پریشان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.