اس موقع پر جہاں نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا گیا، وہیں کھیلوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔
پروگرام میں مقررین نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان قوم کے مستقبل ہوتے ہیں اور انہیں بُری صحبت سے دور رکھنا سماج کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے والدین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف اپنے بچوں کو بلکہ آس پاس کے بچوں کو بھی اس لت سے دور رکھنے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں۔
مزید پڑھیں:سوپور: فروٹ منڈی میں منشیات کے خلاف پروگرام کا انعقاد
اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔