ETV Bharat / state

Avalanche Warning In JK بارہ اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری - کشمیر میں بھاری برفباری

جموں وکشمیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر یونین ٹریٹری کے 12 اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 11, 2023, 5:49 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر یونین ٹریٹری کے12 اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بر فانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ ڈی ایم اے نے اننت ناگ، بانڈی پورہ، بارہمولہ، گاندربل، کپواڑہ، کولگام، ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ، راجوری اور ریاسی اضلاع میں 2 ہزار 25 سو میٹر اوپر درمیانی درجے کے برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔

حکام نے اننت ناگ، کولگام اور رامبن اضلاع میں 22 سو سے اوپر کی کم سطح کے برفانی تودے گرآنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ان ضلاع میں رہنے والے لوگوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے احتراز کریں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ آج سونہ مرگ کے ہنگ پارک کے نزدیک برفانی تودہ گرا۔ اس دوران کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: Avalanche Hit Hung Area Of Sonamarg سونمرگ میں برفانی تودے گرے

بتادیں کہ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز علاقے میں جمعے کی صبح ایک برفانی تودے نے ایک خاتون اور ایک دوشیزہ کو اپنی زد میں لے لیا تھا تاہم مقامی لوگوں نے بر وقت آپریشن لگا کر دو نوں کو زندہ بچا لیا تھا۔ یکم فروری کو گلمرگ کی افروٹ پہاڑی پر برفانی تودے گر آنے کے نتیجے میں دو غیر ملکی سیاح از جان ہوئے تھے جبکہ 19 دیگر کو بچا لیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.