ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقہ میں جمعہ کی دوپہر عسکریت پسندوں نے ایک فوجی جوان پر گولیاں چلائیں۔ جوان کو آناً فاناً میں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بجبہاڑا لے جایا گیا جہاں اس کی نازکت حالت کے پیش نظر اسے سرکاری میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر وہ چل بسا۔
جوان کی شناخت گوری ون بجبہاڑہ کے رہنے والے محمد سلیم آخون ولد غلام حسن آخون کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ غلام حسن ٹریٹوریل آرمی میں مامور ہیں۔
واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقہ کو محاصرہ میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔