اننت ناگ کے ڈورو شاہ آباد میں نقب زنی کی ایک تازہ واردات میں چوروں نے ریڈی میڈ گارمنٹس، موبائل دکان میں سے ہزاروں مالیت کا سازوسامان و نقدی چرالی۔ جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔
اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شرع کردی ہے۔ نقب زنی کی بڑھتی وارداتوں سے اہلیان ڈورو اور تاجر برادری میں تشویش پائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کشمیر میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کے چھاپے
اننت ناگ میں آئے روز چوری کی وارداتوں کی خبریں سامنے آتی ہیں۔ محکمہ پولیس کی جانب سے چوروں پر لگام لگانے کے لیے بھروسہ تو دلایا جاتا ہے، لیکن چوری کے معاملوں میں کمی نہیں آرہی ہے۔