اننت ناگ: بی جے پی جموں و کشمیر کئ نائب صدر صوفی محمد یوسف نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 دفن ہو چکا ہے اور اسے دنیا کی کوئی بھی طاقت واپس نہیں لا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کا بگل بجتے ہی یہاں کی سیاسی پارٹیوں نے 370 پر اپنی سیاست شروع کی ہے اور دفعہ 370 کو واپس لانے کے دعوے کرتے ہوئے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔صوفی نے کہا کہ علاقائی سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ دفعہ 370 کی آڑ میں لوگوں کو دھوکہ دیا ہے اور آج بھی وہی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہاں کی سیاسی پارٹیاں اپنا سیاسی مفاد حاصل کرنے کے لیے 370 کے تحفظ کا راگ الاپ کر لوگوں سے ووٹ لے رہے تھے ،اور اپنا مفاد حاصل کرنے کے بعد یہاں کی عوام کو قدرت کے سہارے چھوڑ دیا جاتا تھا ،اب دفعہ 370 رہا نہیں اس لیے لوگوں کو بہکانے کے لئے 370 کی واپسی کا دعوی کرکے ایک بار پھر بے وقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،تاہم عوام ان کے حربوں سے اب پوری طرح باخبر اور ہوشیار ہے،لہذا یہ کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونگے۔
مزید پڑھیں:
یہ کہنا مشکل ہے کہ دفعہ 370کو کبھی بھی منسوخ نہیں کیا جا سکتا، سپریم کورٹ
کشمیر میں ٹورسٹوں کا ہی راج ہے، ہم تو کہیں نہیں، سجاد لون
سپریم کورٹ میں دفعہ 370 پر شنوائی ہونے کے تناظر میں صوفی یوسف نے کہا کہ سپریم کورٹ انصاف فراہم کرنے کا سب سے بڑا اور عظیم ادارہ ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کو سپریم کورٹ پر پورا بھروسہ ہے، اور وہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کا انتظار کریں گے، تاہم سپریم کورٹ میں اپنا پلڑا بھاری ہونے کا دعوی کرنے والے سیاست دان لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔دفعہ 370 کو آئینی طریقہ سے ختم کیا گیا ہے اور انہیں امید ہے کہ سپریم کورٹ بی جے پی کے فیصلہ کو صحیح ٹھرائے گی۔
واضح رہےسپریم کورٹ میں جموں و کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر یومیہ بنیاد پر سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں پانچ ججوں کی آئینی بنچ اس معاملے کی سماعت کر رہی ہے۔ بنچ میں جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس بی آر گاوائی اور جسٹس سوریا کانت بھی شامل ہیں۔