ETV Bharat / state

ضرورت پڑنے پر فوج کاروائی کے لیے تیار

author img

By

Published : Sep 11, 2020, 5:45 PM IST

کور کمانڈر وکٹر فورس بی ایس راجو نے کہا کہ بھارتی فوج کسی بھی چیلنج سے مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

ضرورت پڑنے پر فوج کاروائی کے  لیے تیار
ضرورت پڑنے پر فوج کاروائی کے لیے تیار
ضرورت پڑنے پر فوج کاروائی کے لیے تیار

ایل اے سی پر بھارت چین کشیدگی اور تازہ صورتحال کے بارے میں اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج ایل اے سی پر پوری طرح مستعد ہے اور ایک منظم لائحہ عمل کے تحت فوج اپنا کام بھر پور طریقہ سے کر رہی ہے اور ضرورت پڑنے پر بھارتی فوج کاروائی کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام خاص کر سرحد کے قریب مقیم رہائشیوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ بھارتی فوج کا شمار دنیا کی طاقتور افواج میں کیا جاتا ہے۔ بھارتی فوج کسی بھی طاقت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور اپنے وطن کی مکمل حفاظت کو ممکن بنانے کی اہل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل او سی کے قریب دھماکے میں آرمی میجر زخمی

کور کمانڈر نے ان باتوں کا اظہار ضلع اننت ناگ سے تقریبا 100 کلو میٹر کی دوری پر پیر پنچال کے گھنے جنگلات اور اونچی پہاڑیوں کے درمیان واقع انشن واڈون علاقہ میں کیا جب وہ فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے مذکورہ علاقہ میں موبائل ٹاور میں حال ہی میں نصب کئے گئے سولر سسٹم کی افتتاح کرنے کے سلسلہ میں علاقہ کے دورے پر گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.