ETV Bharat / state

فوج کی جانب سے کیریئر کونسلنگ سیشن کا انعقاد - کیریئر کونسلنگ پروگرام

ضلع اننت ناگ کے دیالگام میں قائم فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے نوجوانوں کے لئے کیرئر کونسلنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

فوج کی جانب سے کیرئیر کونسلنگ سیشن کا انعقاد

author img

By

Published : Jun 8, 2021, 8:16 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں فوج نے کیرئیر کونسلنگ سیشن کے دوران مقامی نوجوانوں کو مستقبل کے بارے میں مفید مشوروں سے نوازا، وہیں نوجوانوں کو بھارتی فوج میں بھرتی ہونے کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔ پروگرام میں تقریباً 35 مقامی طلبہ نے شرکت کی۔

فوج کی جانب سے کیرئیر کونسلنگ سیشن کا انعقاد

پروگرام کے دوران فوج نے طلبہ کو مستقبل سنوارنے کے لئے مختلف سود مند اور جائز طریقہ اپنانے پر زور دیا، وہیں سماجی برائیوں اور عسکری سرگرمیوں سے دور رہنے کی بھی تلقین کی گئی۔

اس پروگرام میں خاص کر غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والے اور یتیم و محتاج طلبہ شامل ہوئے جن کی گھریلو آمدنی کافی قلیل ہے۔

ضلع اننت ناگ کے ،بریٹی، دیالگام، چیک پٹ، جائے بل، دمحال و دیگر کئی متصل علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے کیریئر کونسلنگ پروگرام میں شمولیت کی۔

طلبہ کی سہولت کے لئے موبائل لائبریری وین دستیاب رکھی گئی تھی، تاکہ طلبہ مختلف کتابوں کا مطالعہ کر سکیں اور حسب ضرورت اسٹڈی میٹریل سے مستفید ہو سکیں۔

طلبہ نے فوج کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے کی اپیل کی، وہیں فوج کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوام اور جوان کے مابین تعلقات کو استوار کرنے کا ایک معقول ذریعہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.