ETV Bharat / state

ضلع اننت ناگ میں فوج کی جانب سے والی بال میچ کا انعقاد - کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی

فوج کی 19راشٹریہ رائفلز کی جانب سے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں والی بال میچ کا انعقاد کیا گیا۔

ضلع اننت ناگ میں فوج کی جانب سے والی بال میچ کا انعقاد

author img

By

Published : Jun 28, 2021, 6:34 PM IST

ضلع اننت ناگ کے دیالگام علاقے میں فوج کی 19 راشٹریہ رائیفلز کی جانب سے ایک والی بال میچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں واتری گام، شیچن، وانی ہامہ، کامڈ، شیر پورہ اور برینٹی علاقوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 35 نوجوانوں نے حصہ لیا۔

ضلع اننت ناگ میں فوج کی جانب سے والی بال میچ کا انعقاد

فوج کی جانب سے میچ کے انعقاد کا مقصد ’’نوجوانوں کو منشیات کی لت اور سماجی برائیوں سے دور رکھنا ہے۔ وہیں اس اقدام سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع بھی فراہم ہوگا۔‘‘

فوجی افسران کے مطابق ’’بھارتی فوج نوجوانوں کے مستقبل کو لے کر کافی فکر مند ہے اسلئے فوج اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کے لئے پیش پیش رہتی ہے۔‘‘

مزید پڑھی: شیپ بریڑنگ ریسرچ فارم کی عمارتیں تباہی کے دہانے پر

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے نہ صرف نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ عوام اور فوج کے درمیاں رشتہ بھی مظبوط ہوگا۔

میچ کے اختتام پر نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور فاتح کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.