جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے عالمی یوم یوگ منایا گیا۔ اس دوران درجنوں فوجی جوانوں نے یوگا سے اپنی دن کی شروعات کی۔
یہ پروگرام لارکی پورہ میں واقع فوج کی 19 آر آر کے ہیڈکوارٹر پر منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں کمانڈنگ افسر، کرنل دھرمیندر يادو و دیگر افسران کے علاوہ فوجی جوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر کرنل یادو نے بتایا 'فوج کی جانب سے کشمیر میں ہی نہیں بلکہ ملک میں بھی عوامی مفاد کے کاموں کے ساتھ ساتھ دیگر پروگرامز منعقد کرائے جاتے ہیں'۔
یوگا فوج کی معمول ورزشوں میں شامل ہے کیونکہ اس سے نہ صرف جسمانی نشو نما ہوتی ہے بلکہ ذہنی تناؤ و سکون قلب کے لیے بھی یوگا اہم رول ادا کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:
International Yoga Day: بڈگام میں بھی تقاریب کا انعقاد
اس موقع پر فوجی جوانوں نے یوگا کو معمول کے تناؤ کو کم کرنے کے لیے کافی سود مند قرار دیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یوگا کو معمول بنایا جائے تاکہ انسان تندرست اور خوشحال رہے۔ اس موقع پر فوجی جوانوں میں کافی جوش دیکھنے کو ملا۔