ETV Bharat / state

اننت ناگ میں اپنی پارٹی کا کنونشن منعقد - اننت ناگ میں اپنی پارٹی کا پروگرام

اپنی پارٹی نائب صدر غلام حسن میر نے کہا کہ اپنی پارٹی جموں وکشمیر میں جمہوری عمل کو بحال کرنے کے لیے آواز اٹھائی گئی۔انہوں نے پی ڈی پی اور این سی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیا کہ کہ ان پارٹیوں نے اپنے دور حکومت میں ضروری مسائل کے بحائے سلف رول، راج شماری آٹانومی کے مسائل پر سیاست کی ہے۔Apni party Convention in anantnag

apni-party-held-party-convention-in-anantnag
اننت ناگ میں اپنی پارٹی کا کنونشن منعقد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 18, 2023, 7:49 PM IST

اننت ناگ میں اپنی پارٹی کا کنونشن منعقد

اننت ناگ:ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلو میں ہفتہ کے روز اپنی پارٹی کی جانب سے ورکرس کنونشن منعقد کیا گیا۔ اس کنونشن میں پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری، اپنی پارٹی کے ضلع صدر عبدالرحیم راتھر، جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر سینئر رہنما و اپنی پارٹی نائب صدر غلام حسن میر، عبدالمجید پڈر و دیگر کئی رہنماؤں سمیت ورکرس کی ایک بڑی تعداد موجود رہی۔
اس موقعہ پر ورکرس کی جانب سے اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری کا والہانہ استقبال کیا گیا۔کنونشن کے دوران پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے ورکرس سے خطاب کرتے ہوئے اپنی پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ الطاف بخاری کی زیر صدارت اپنی پارٹی ایک واحد علاقائی سیاسی جماعت ہے جو جموں کشمیر کی ترقی خوشحالی اور امن و استحکام کو یقینی بنانے کی اہل ہے۔

انہوں نے کہا گزشتہ تیس برسوں کے دوران سیاسی جماعتوں خاص کر نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے یہاں کی عوام کو بے وقوف بنایا اور اپنے سیاسی مفادات کی خاطر جموں کشمیر کی بھولی بھالی عوام سے ووٹ حاصل کئے گئے اور بعد میں انہیں قدرت کے سہارے چھوڑ دیا گیا۔

انہوں نے نام لئے بغیر کہا کہ یہاں کے قد آور سیاسی رہنماؤں نے عوام کا استحصال کرکے کروڑوں کا سرمایہ بنایا اور خاندانی راج قائم کرکے یہاں کی عوام کو یرغمال بنایا گیا،لہذا اپنی پارٹی کا وجود اس لئے عمل میں لایا گیا تاکہ یہاں کے لوگوں کو خاندانی راج سے آزاد کیا جائے اور لوگوں کو ظلم و ستم سے چھٹکارا دلا کر جموں کشمیر کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.