ETV Bharat / state

Anti Encroachment Drive in JK انسداد تجاوزات مہم کے دوران غریبوں کو نشانہ نہ بنایا جائے، پیرزادہ منصور حسین - پیپلز کانفرنس انن ناگ اہم خبر

پیپلز کانفرنس کے سینیئر رہنما پیرزادہ منصور حسین نے کہا کہ پارٹی کا واضح موقف یہی ہے کہ انسداد تجاوزات مہم کے دوران کسی بھی غریب پر ظلم نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سرکار اس سلسلہ میں کارگر پالیسی مرتب کرے گی جس سے غریب عوام کو کافی راحت ملے گی۔

پیرزادہ منصور حسین
پیرزادہ منصور حسین
author img

By

Published : Feb 13, 2023, 8:03 PM IST

انسداد تجاوزات مہم کے دوران غریبوں کو نشانہ نہ بنایا جائے، پیرزادہ منصور حسین

اننت ناگ: پیپلز کانفرنس کے سینیئر رہنما اور پارٹی کے جنرل سیکریٹری پیرزادہ منصور حسین نے کہا کہ ان کی پارٹی انسداد تجاوزات مہم کے خلاف نہیں ہیں،لیکن وہ مہم کی پالیسی کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے دخلی اور انہدامی کارروائی کے دوران غریب اور امیر میں فرق کرنا چاہئے ،جو نہیں ہو رہا ہے۔ ان باتوں کا اظہار پیرزادہ منصور حسین نے اننت ناگ میں پارٹی ورکرس کے ساتھ ایک میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز کانفرنس کے سرپرست سجاد غنی لون کی قیادت میں وہ چیف سیکریٹری سے اس سلسلہ میں ملے تھے ،جہاں انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ انہدامی مہم کے دوران کسی بھی غریب کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا،تاہم زمینی سطح پر اس کے برعکس ہو رہا ہے۔ امیروں کے ساتھ ساتھ غریبوں کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔

پیرزادہ منصور نے کہا کہ اگر کسی نے اپنے عہدے اور طاقت کا غلط استعمال کرکے سرکاری زمینیں ہڑپ لی ہیں،اس کے خلاف کارروائی کی جائے ،اس میں انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے،تاہم اس کارروائی میں غریبوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: Anti encroachment Drive in JK کشمیر کے عوام کی آواز کو بلڈوزر تلے کچلا جا رہا، پرینکا گاندھی

انہوں نے کہا کہ پارٹی کا واضح موقف یہی ہے کہ انسداد تجاوزات مہم کے دوران کسی بھی غریب پر ظلم نہیں ہونا چاہیے، اور ایسا قدم انہیں بلکل بھی قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد تجاوزات مہم کو لے کر انہوں نے سرکار کے سامنے اپنا موقف رکھا ہے، اور انہیں لگتا ہے کہ سرکار نے اس سلسلہ میں تھوڑی نرمی لائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکار کو چاہیے کہ وہ انہدامی کارروائی سے قبل قابض کو نوٹس بھیج دیں اور اگر وہ اپنا دفاع کرنے میں ناکام ہوتے ہے تو کارروائی کا جواز بنتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سرکار اس سلسلہ میں کارگر پالیسی مرتب کرے گی جس سے غریب عوام کو کافی راحت ملے گی۔

واضح رہے کہ کمشنر سکریٹری وجے کمار بدھوری جو اب ڈیوژنل کمشنر کشمیر ہے نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں سرکاری اراضی سے تجاوزات کو 100 فیصد ہٹانے کو یقینی بنائیں۔ اس ہدایت کے بعد جموں و کشمیر میں تقربیاً 10 لاکھ کنال سرکاری اراضی و کاہچرائی کو قابضین سے واپس لیا گیا ہے۔بتاڈین کہ ایک کنال زمین 605 مربع گز کا ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.