ETV Bharat / state

اننت ناگ میں سرکاری زمین سے قبضہ ہٹانے کی مہم جاری - ADC Anantnag on anti encroachment

حکام کے مطابق ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی کورونا کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کا غلط فائدہ نہیں اٹھانے دیا جائے گا۔

اننت ناگ میں سرکاری زمین سے قبضہ ہٹانے کی مہم جاری

author img

By

Published : May 23, 2021, 4:44 PM IST

سرکاری زمین سے قبضہ ہٹانے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے ایڈیشنل ڈی سی اننت ناگ گلزار احمد کی قیادت میں ونتراگ مٹن میں سینکڑوں کنال اراضی سے ناجائز قبضہ ہٹایا گیا۔

اس موقع پر زمین پر تعمیر کیے گئے عارضی ڈھانچوں اور فینسگ و تار بندی کو بھی ہٹا دیا گیا اور زمین کو بازیافت کیا گیا۔ مہم میں تحصیلدار مٹن عابد غنی و محکمہ مال کے دیگر افسران بھی شامل تھے۔ افسران نے ایسے افراد کو متنبہ کیا جو سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کے مرتکب پائے جائیں گے۔

اننت ناگ میں سرکاری زمین سے قبضہ ہٹانے کی مہم جاری
حکام کے مطابق ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی کورونا وبا کے دوران پیدا شدہ صورتحال کا غلط فائدہ نہیں اٹھانے دیا جائے گا۔ اے ڈی سی کے مطابق آنے والے دنوں میں اس طرح کی مہم میں مزید شدت لائی جائے گی۔

اے ڈی سی نے عوام سے ایپل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.