ETV Bharat / state

Anganwari Workers Protest in Anantnag: اننت ناگ میں آنگن واڑی ورکرس کا احتجاج - آنگن واڑی ہیلپرس اینڈ ورکرس ایسو سی ایشن

خواتین کی بازآبادکاری اور انہیں با اختیار بنانے کے حوالے سے مختلف اسکیموں کو عملایا جا رہا ہے وہیں اس سلسلہ میں سیمنار اور پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں، تاہم آج بھی مختلف محکمۂ جات میں کام کر رہی خواتین خصوصا آنگن واڑی ورکرس بنیادی حقوق کے لیے آئے روز سڑکوں پر احتجاج Anganwari Workers protest in Anantnag کرتی نظر آ رہی ہیں۔

اننت ناگ میں آنگن واڑی ورکرس کا احتجاج
اننت ناگ میں آنگن واڑی ورکرس کا احتجاج
author img

By

Published : Apr 6, 2022, 1:43 PM IST

آنگن واڑی ہیلپرس اینڈ ورکرس ایسو سی ایشن نے اسپورٹس اسٹیڈیم اننت ناگ میں احتجاجی مظاہرہ Protest at Sports Stadium Anantnag کرتے ہوئے ان کی اجرتیں واگزار کرنے کے علاوہ منیمم ویجز ایکٹ کو لاگو کیے جانے کا مطالبہ کیا۔ Anganwari Workers protest in Anantnag۔ مظاہرین نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے انہیں مستقل ملازمت فرہم کرنے کے علاوہ رکی پڑی اجرتوں کو فوری طور پر واگزار کیے جانے کی اپیل کی۔ مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ آفات سماوی ہوں یا الیکشن ڈیوٹی، محکمۂ صحت کی جانب سے آگاہی مہم ہو یا عالمی وبا کے دوران ویکسینیشن مہم، آنگن واڑی ہیلپرس اینڈ ورکرس ہمیشہ پیش پیش رہی ہیں، تاہم اس کے باوجود آنگن واڑی ورکرس کے جائز مطالبات کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جارہا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے ان کے جائز مطالبات کو فی الفور پورا کیے جانے کی مانگ کی۔

اننت ناگ میں آنگن واڑی ورکرس کا احتجاج

انہوں نے مزید کہا کہ مشاہرہ میں اضافہ نہ کیے جانے، اجرتوں کو واگزار اور مستقل ملازمت فراہم نہ کیے جانے کے سبب آنگن واڑی ہیلپرس اینڈ ورکرس کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض آنگن واڑی سینٹرس کا کرایہ بھی انتظامیہ نے ادا نہیں کیا ہے جس کے سبب آنگن واڑی ورکرس کو سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

آنگن واڑی ہیلپرس اینڈ ورکرس نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے ان کے جائز مطالبات کو جلد از جلد منظور کئے جانے اور تنخواہوں کو واگزار کیے جانے کی اپیل کی ہے۔ Anganwari Workers protest in Anantnag۔ انہوں نے انتباہ کرتے ہوئے کہا: ’’اگر ہمارے دیرینہ اور جائز مطالبات کو جلد از جلد پورا نہیں کیا گیا تو احتجاج میں مزید شدت لائی جائے گی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.