ETV Bharat / state

اننت ناگ: آنگن باڑی کارکنان کا مظاہرہ - اننت ناگ کی خبریں

مختلف مقامات پر ڈیوٹی پر لگائے جانے کے باوجود آنگن باڑی کارکنان کو گزشتہ ایک سال سے محنتانہ فراہم نہیں کیا گیا ہے۔

Anganwadi
Anganwadi
author img

By

Published : Oct 13, 2020, 11:47 AM IST

آنگن باڑی ہیلپرس اینڈ ورکرس ایسوسی ایشن کے بینر تلے آنگن باڑی سے منسلک خواتین نے آج اننت ناگ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اننت ناگ: آنگن واڑی کارکنان نے مظاہرہ کیا
مظاہرین نے جنفیہ عیدگاہ میں نعرہ بازی کرتے ہوئے بقایہ محنتانہ کو ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ احتجاجی خواتین نے الزام لگایا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیسہ نہ ملنے سے ان کے اہل و عیال فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں لیکن انہیں بقایہ بھتہ فراہم نہیں کرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیسہ ریلیز نہ کرنے کے باوجود انتظامیہ ان سے ہر جگہ ڈیوٹی لے رہا ہے۔ احتجاج کر رہی خواتین نے ایل جی سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے ایکول ورک ایکول پے کا بھی مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.