اننت ناگ کے سپورٹس اسٹیڈیم مہندی کدل میں آنگن واڑی ہلپرس اور ورکرز ( Anganwadi Workers ) ایسوسیشن سے وابستہ خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے نعرہ بازی کرتے ہوئے اپنی نوکریوں کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران احتجاج کرنے والی خواتین نے بقایا جات کی واگزاری کا بھی مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ انتظامیہ ان سے ہر طرح کا کام لے رہی ہیں۔ چاہے وہ الیکشن ہو یا آفات وہ ہر موقع پر پیش پیش رہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کووڈ میں ڈیوٹی کے باوجود بھی انہیں اب تک سنہ 2018 اور 2019 کے بقایا جات واگزار نہیں کیے جا رہے ہیں ارو نہ ہی ان کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جا رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
احتجاج کرنے والی خواتین کے مطابق اگر ان کے مطالبات کو جلد از جلد پورے نہیں کیے گئے تو آنے والے وقت میں احتجاج سنگین نوعیت کا ہو گا۔'انہوں نے لفٹننٹ گورنر اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ان کے جائز مطالبات کو جلد از جلد پورے کیے جائیں اور اور بقایا جات کو واگزار کیا جائے گا۔'
مزید پڑھیں: