ETV Bharat / state

اننت ناگ: آنگن واڑی ورکرس کا احتجاج - جموں و کشمیر

ضلع اننت ناگ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں آنگن واڑی ورکرس و ہیلپرس نے مختلف مطالبات کی یکسوئی کے لیے احتجاج کیا۔

آنگن واڑی ورکرس کا احتجاجی مظاہرہ
آنگن واڑی ورکرس کا احتجاجی مظاہرہ
author img

By

Published : Aug 1, 2021, 5:35 PM IST

احتجاج کررہے لوگوں کا کہنا ہے کہ 'انہیں اپنے محکمہ کے علاوہ دیگر مختلف سرکاری محکموں میں کام کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک جانب آئے روز ان پر کام کا بوجھ بڑھایا جارہا ہے اور دوسری جانب انہیں تنخواہ سے محروم رکھا جاتا ہے وہیں قلیل تنخواہ کی وجہ سے مہنگائی کے اس دور میں ان کا گزارا بھی مشکل ہے۔

آنگن واڑی ورکرس کا احتجاج

احتجاجیوں کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے انہیں آن لائن حاضری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جس کی وجہ سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے نیز آئے روز نئے حکم ناموں اور گزشتہ سات ماہ سے تنخواہ کی عدم دستیابی سے وہ ذہنی کوفت کا شکار ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.