تفصیلات کے مطابق کوکرناگ گڈول علاق سے تعلق رکھنے والا ستائیس سالہ نوجوان اننت ناگ کے مومن آباد میں درخت کی شاخ تراشی کر رہا جس دوران وہ بجلی تار کی زد میں آکر موقعہ پر ہی ہلاک ہو گیا۔
نوجوان کی شناخت عاشق حسین ولد محمد حسین کسانہ کے بطور ہوئی ہے جو پیشہ سے ایک مزدور تھاعاشق حسین بطور مزدور پیڑ کی شاخ تراشی کر رہا تھا جس دوران وہ حادثہ کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حرکت قلب بند ہونے سے پولیس افسر کی موت
حادثہ کے فورا بعد اگرچہ نوجوان کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیااس حادثہ کے بعد علاقہ میں ماتم کی لہر دوڈ گئی ہے