مرہامہ، اننت ناگ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان زاہد احمد کلان ولد محمد امین کلان جو پیشہ سے ایک ٹرک ڈرائیور تھا، اپنی ٹرک کے ساتھ جالندھر، پنجاب میں تھا۔
معلوام ہوا ہے کہ زاہد اس وقت اچانک حادثے کا شکار ہوا جب ٹرک کی چھت بجلی ہائی ٹینشن لائن کے راست رابطے میں آ گئی۔ بجلی کا زور دار جھٹکا لگنے سے اس کی موقع پر ہی موت Anantnag Youth Dies in Punjabواقع ہوگئی۔
زاہد کی حادثاتی موت کے خبر سنتے ہی اسکے آبائی علاقہ مرہامہ، اننت ناگ میں غم و ماتم کی لہر دوڑ گئی۔
مزید پڑھیں: اننت ناگ:کرنٹ لگنے سے خاتون کی موت
زاہد کی جسد خاکی کو آبائی علاقہ مرہامہ پہنچایا گیا، جہاں اس کی آخری رسومات انجام دی گئی اور اسے نم آنکھوں سے سپر لحد کیا گیا۔