ETV Bharat / state

بجبہاڑہ: محکمہ جنگلات کے عارضی ملازمین کا احتجاج - کیجول لیبرس

محکمہ جنگلات میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین نے بقایا تنخواہوں کو جلد واگزار کرنے کی مانگ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

بجبہاڑہ: محکمہ جنگلات میں کام کر رہے عارضی ملازمین کا احتجاج

author img

By

Published : Jan 13, 2021, 4:17 PM IST

جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں محکمہ وائلڈ لائف میں کام کر رہے عارضی ملازمین نے دوران شب محکمہ جنگلات کے دفتر کے صحن میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

سخت سردی کے باوجود احتجاج میں شامل عارضی ملازمین نے اپنے مطالبات کو لے کر نعرے بازی بھی کی۔

بجبہاڑہ: محکمہ جنگلات میں کام کر رہے عارضی ملازمین کا احتجاج

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کئی برسوں سے محکمہ جنگلات میں کام کر رہے ہیں۔ تاہم انکے دیرینہ مسائل جوں کے توں برقرار ہیں، انہیں آج تک حل نہیں کیا گیا۔

احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے محکمہ میں اپنی ذمہ داریاں بحسن خوبی نبھاتے آ رہے ہیں۔ اس کے باوجود انہیں کئی مہینوں سے تنخواہ سے محروم رکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے وہ اور اُن کا اہل خانہ کسمپرسی کے ایام گزار رہے ہیں۔

مظاہرین نے محکمہ وائلڈ لائف حلقہ بجبہاڑہ کے وارڈن پر الزام عائد کیا کہ اُنہوں نے محکمہ سے وابستہ کچھ گنے چنے لوگوں کی ہی تنخواہیں واگزار کی ہیں۔

احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ مختلف محکموں میں کام کر رہے عارضی ملازمین کو چھ ہزار ساتھ سو پچاس روپے ماہانہ تنخواہ دی جا رہی ہے لیکن واحد ہمارا محکمہ ایسا ہے جس نے عارضی ملازمین کو تنخواہ سے محروم رکھا ہے۔

احتجاجی مظاہرین نے اُن کی رکی پڑی تنخواہ کو فی الفور واگزار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہ واگزار ہونے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.