ضلع اننت کے واگہامہ علاقے میں آمد و رفت کو بہتر بنانے کi غرض سے کئی سال قبل تعمیر کیا گیا پل کافی خستہ ہو چکا ہے. Waghama Residents Suffer due to Dilapidated Bridge۔ پل بجبہاڑہ کو واگہامہ، مرہامہ اور سنگم علاقے کو لوگوں کو جوڑنے کا اہم ترین ذریعہ ہے۔ تاہم کئی علاقوں کو جوڑنے والا پل خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ ایکونامک ریکنسٹرکشن ایجنسی (ERA) کی جانب سے حال ہی میں مال بردار اور دیگر بڑی گاڑیوں کے لئے غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ غیر محفوظ قرار دیے جانے کے باوجود پل پر دن بھر سینکڑوں گاڑیوں کے علاوہ پیدل آمد و رفت بھی جاری رہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خستہ حال پل کو پار کرنے کے دوران نہ صرف لوگ بلکہ جانور بھی حادثات کے شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’خستہ حال پل پر حادثات رونما ہونے کے باوجود اسکی مرمت کے حوالے سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے، خستہ حال پُل کسی بڑے حادثے کا موجب Dilapidated Bridge Cause of Concernبن سکتا ہے۔‘‘
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ’’لوگ پل پار کرنے میں ڈر محسوس کر رہے ہیں، کئی مرتبہ پل کی مرمت و تعمیر نو کے حوالے سے متعلقہ حکام سے رجوع کیا گیا تاہم انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔‘‘ وہیں ڈرائیوروں نے بھی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’پل کو پار کرنے میں ڈرائیوروں کو بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہےWaghama Residents Suffer due to Dilapidated Bridge، پُل کی خستہ حالی سے گاڑیوں کو بھی نقصان سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔‘‘
ای ٹی وی بھارت نے ایکنامک ریکنسٹرکشن اجینسی (ERA) کے اسسٹنٹ ایگزیکیوٹو انجینئر محمد ایوب سے اس حوالے سے گفتگو کی تو انہوں نے کہا کہ پل کو پہلے ہی غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے اور پُل پر بڑی گاڑیوں کے گزرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے اعلیٰ حکام سے جلد رابطہ قائم کیا جائے گا، ’’ہمیں امید ہے کہ بہت جلد پل کی تعمیر و مرمت کے لئے ڈی پی آر تیار کرکے کام شروع کیا جائےگا۔‘‘