ETV Bharat / state

گاؤں میں بجلی کے بےترتیب کھمبوں سے بڑے حادثے کا امکان - اننت ناگ

اننت ناگ کے گاؤں پوچھن میں بجلی محکمہ کی جانب سے گاؤن تک بجلی تو پہنچائی گئی ہے، لیکن گاؤں میں بچھی بجلی کی تاریں اتنی الجھی ہوئی ہیں اور کھمبے اتنے بے ترتیب لگے ہوئے ہیں جو کبھی بھی کسی کو موت کے منہ میں دھکیل سکتی ہیں۔

anantnag village
anantnag village
author img

By

Published : Jun 19, 2020, 7:41 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بوچھن گاؤں میں محکمہ بجلی کی طرف سے گاؤں تک بجلی کی فراہمی کے لیے لگائے گئے کھمبے اور بجلی کی تاریں اس قدر بد نظمی کا شکار ہیں کہ کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔

بجلی کے کھمبے لوگوں کے گھروں میں لگے ہوئے ہیں اور تاریں گھروں کے اوپر سے گذاری ہوئی ہیں۔ بجلی کی تاریں پیڑوں کے ساتھ باندھی ہوئی ہیں اور انکا کھنچاؤ کم ہونے کی وجہ سے تاریں اس قدر نیچے ہیں کہ زمین پر کھڑے کسی بھی شخص کا ہاتھ آسانی سے تاروں کے ساتھ لگ سکتا ہے۔

گاؤں کی اکثر جگہوں میں کھمبے سرے سے موجود ہی نہیں ہیں اور محکمہ نے پیڑوں کے اوپر ہی تاریں باندھ کر لوگوں کے گھروں تک بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔

گاؤں میں بجلی کے کھمبوں سے بڑے حادثے کا امکان

گاؤں میں درختوں پر لٹکنے والی بجلی کی زندہ تاریں علاقے کے مقامی باشندوں کے لیے شدید خطرہ ہیں۔

لوگوں کے مطابق اس علاقے میں کئی دہائیوں قبل نصب لکڑی کے بیشتر کھمبوں کو نقصان پہنچا ہے اور نئے سیمنٹ یا آئرن کے کھمبے لگانے کے بجائے پی ڈی ڈی حکام درختوں پر تاروں کو لٹکانے کا انتخاب کرتے ہیں۔

مقامی لوگوں نے بتایا 'ہم نے علاقے میں آئرن یا سیمنٹ کے کھمبے لگانے کے لئے پی ڈی ڈی کے عہدیداروں سے کئی بار رابطہ کیا، لیکن وہ ہمارے مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دیتے ہیں'۔

انہوں نے کہا 'یہ معاملہ جب ہم نے اسیسٹنٹ ایکزیکٹیو انجنئیر فیاض احمد کی نوٹس میں لانا چاہا، تو مذکورہ دفتر تالا بند تھا کیونکہ گزشتہ روز انکا ایک ملازم کورونا وائرس مثبت پایا گیا اور دفتر کے باقی ملازمین کو پی ایچ سی اچھہ بل میں نمونے حاصل کرنے کے لئے بلایا گیا تھا'۔

دریں اثنا انہوں نے فون پر بتایا کہ اس گاؤں کو نئی متعارف کردہ مرکزی اسکیم (باربڑ وائر اسکیم) کے تحت بوسیدہ تاروں اور تباہ شدہ کھمبوں کو بدل دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.