جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کووڈ-19 کے خلاف ویکسینیشن کا عمل مسلسل جاری ہے۔ ضلع میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اس مہم میں حصہ لیا ہے۔
ماہ صیام میں بھی لوگوں کی اچھی خاصی تعداد ویکسینیشن کے لیے اسپتالوں میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ روزہ رکھنے کے باوجود بھی انہوں نے ویکسینیشن مہم میں حصہ لیا اور اس کی وجہ سے ان کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔
ویکسین لینے والے افراد نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا کی وبا سے بچنے کے لیے وہ ویکسین لگوائیں اور اس وائرس کے روک تھام کے لیے ویکسینیشن پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا اہم رول ادا کریں تاکہ کورونا وائرس پر جلد قابو پایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیے
کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش متوقع
ادھر مختلف علمائے کرام اور مفتیان نے پہلے ہی ماه رمضان کے دوران بھی کورونا ویکسین لینے کو جائز ٹھرایا اور علما نے ویکسین سے روزہ ٹوٹنے کے دعووں کو بھی بے بنیاد قرار دیا ہے۔