ETV Bharat / state

اننت ناگ: بجبہاڑہ میں سیب کے باغات کو شرپسندوں نے نقصان پہنچایا - پھنگ کی کاشت کے خلاف مہم

علاقے میں بھنگ کی کاشت کے خلاف مہم چلانے والوں کے باغات کو نقصان پہنچایا گیا۔

bijbehara
bijbehara
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 10:32 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں واقع کرینڈگام نامی علاقے میں نامعلوم افراد نے سیب کے متعدد درختوں کو بے دردی سے کاٹ دیا، جس سے باغات کے زمیندار کافی غمزدہ ہیں۔

اننت ناگ: بجبہاڈہ میں سیب کے باغات کو شرپسند عناصر نے نقصان پہنچایا
اطلاعات کے مطابق سنیچر اور اتوار کے درمیانی شب میں کچھ شرپسند عناصر نے سیب کے کئی باغات کو نقصان پہنچایا ہے، جس میں ایک چوکیدار کا باغ بھی قابل زکر ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شوکت احمد پرے نامی شخص جو مذکورہ گاؤں میں ایک چوکیدار کی حیثیت سے تعائنات ہے، علاقے کے کچھ زی شعور لوگوں کے ساتھ مل کر بھنگ کے خلاف ایک مہم چھیڑ کر اس کی کاشت کو تباہ کرنے میں پیش قدمی کر ہے ہیں، جس کا خمیازہ مذکورہ چوکیدار کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کو اٹھانا پڑا، جو لوگ بھنگ کو تباہ کرنے کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ نتیجتاً نامعلوم شر پسند عناصر کی جانب سے یہ کاروائی عمل میں لائی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.