ضلع اننت کے ویری ناگ علاقے میں پیر کو ٹرک ڈرائیورس یونین ویری ناگ سے وابستہ درجنوں ڈرائیوروں نے احتجاج کیا۔
احتجاج کر رہے ڈرائیوروں نے محکمہ ٹریفک کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے انہیں ’’ویری ناگ میں ٹریفک کی ابتر حالت‘‘ کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
احتجاجیوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ’’محکمہ کے اہلکار میر بازار اور زیگ نیشنل پاس سے نیشنل ہائی وے پر چلنے والی بڑی گاڑیوں کو ویری سے ہو کر نیشنل ہاؤس پر پہنچنے کی اجازت دے رہیں ہے۔ اس کہ وجہ سے ویری ناگ سے زیگ نیشنل ہائی وے تک ہمیشہ ٹریفک جام لگا رہتا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ٹریفک جام کے سبب مقامی مسافروں، مقامی باشندوں اور ڈرائیوروں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے انتظامیہ سے غیر مقامی حتی کہ دیگر اضلاع کی گاڑیوں کو بھی ویری ناگ قصبہ میں داخلے پر پابندی کرنے کا مطالبہ کیا۔
ڈرائیوروں کے ہمراہ احتجاج میں ڈی ڈی سی ویری ناگ پیر شہباز بھی شامل تھے۔ ڈی ڈی سی ممبر اور ٹرک ڈرائیوروں نے ضلع انتظامیہ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔