ETV Bharat / state

مواصلاتی نظام کا فقدان، گُگناڑ کے طلبہ کی آن لائن پڑھائی متاثر - مواصلاتی نظام کے فقدان

جہاں ایک جانب ڈیجیٹل انڈیا کا نعرہ لگایا جا رہا ہے وہیں دوسری جانب کئی علاقوں میں مواصلاتی نظام کی ابتر حالت سے متعدد علاقے آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی مواصلاتی اعتبار سے پوری دنیا سے منقطع ہیں۔

مواصلاتی نظام کا فقدان، گُگناڑ کے طلبہ کی آن لائن پڑھائی متاثر

author img

By

Published : May 26, 2021, 4:53 PM IST

جموں کشمیر یونین ٹیریٹری میں کئی ایسے علاقے آج کے ڈیجیٹل دور میں بھی پوری دنیا سے الگ تھلگ ہیں، ان ہی علاقوں میں جنوبی کشمیر کے کوکرناگ کے ایک دور دراز پہاڑی علاقہ گُگناڑ بھی شامل ہے۔

مواصلاتی نظام کا فقدان، گُگناڑ کے طلبہ کی آن لائن پڑھائی متاثر

مواصلاتی نظام کی ابتر حالت سے لاک ڈائون کے دوران مقامی باشندوں خصوصا طلبہ کو کئی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق گگناڑ میں مواصلاتی نظام پوری طرح درہم برہم ہے جس کے سبب مقامی آبادی اپنے اعزہ و اقارب سے فون پر بات کرنے سے قاصر ہیں، وہیں موبائل سگنل کمزور ہونے اور انٹرنیٹ کی عدم موجودگی کے سبب طلبہ کی آن لائن درس و تدریس بھی کافی حد تک متاثر ہو رہی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ ’’لاک ڈائون کے دوران اگر چہ طلبہ کے لیے آن لائن درس و تدریس کا سلسلہ تقریبا پوری دنیا میں جاری ہے تاہم یہاں مواصلاتی نظام درہم برہم ہونے کے سبب طلبا آن لائن پڑھائی سے بھی محروم ہیں۔‘‘

کووڈ 19 کی وبائی صورتحال سے جہاں پوری دنیا متاثر ہوئی وہیں جموں و کشمیر میں بھی اس وبائی مرض نے ایسے نقوش چھوڑے جنہیں صدیوں تک فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ حکومت نے گرچہ درس و تدریس کے نظام کو چلانے کے لئے آن لائن کلاسز کا اہتمام عمل میں لایا تھا، تاہم حکومت کی وہ کوشش گگناڑ جیسے دیہی اور پہاڑی علاقوں میں کوئی رنگ نہیں لا سکی جس کے چلتے ان پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر طلبہ کا مستقبل تاریک ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ ’’کووڈ 19 کی دوسری لہر کے بیچ ہماری پڑھائی بری طرح سے متاثر ہوئی۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگرچہ درس و تدریس کے نظام کو چلانے کے لئے موبائل فون اور انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن کلاسز کے احکامات صادر کئے تھے، تاہم گُگناڈ جیسے پہاڑی علاقوں میں مواصلاتی نظام کے فقدان کے باعث مقامی بچے تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کی طرح رواں برس بھی ان کی پڑھائی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے میں مواصلاتی نظام کے فقدان کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ دور جدید میں بھی مواصلاتی نظام کی عدم دستیابی کی وجہ سے مذکورہ علاقہ پوری دنیا سے منقطع ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’علاقے میں مواصلاتی نظام کا کوئی پختہ انتظام نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایمرجینسی کے دوران انہیں کئی کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے فون کرنا پڑتا ہے کیونکہ رہائشی علاقوں میں فون سگنل نہ ہونے کے سبب بے کار ہو جاتے ہیں۔

مقامی باشندوں نے کہا کہ انہوں نے کئی بار اس مسئلے کو انتظامیہ کی نوٹس میں لایا تاہم ہر بار ان کے اس دیرینہ مطالبے کو انتظامیہ نے نظر انداز کیا۔

ای ٹی وی بھارت نے یہ معاملہ فون پر ضلع اننت ناگ کے چیف ایجوکیشن آفیسر کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ ’’رواں برس کووڈ 19 کی دوسری لہر نے سنگین رخ اختیار کیا ہے، جس کے باعث دیہی علاقوں میں درس و تدریس کے نظام کو برقرار رکھنے کے لئے کمیونٹی کلاسز کا اہتمام عمل میں لایا گیا تھا تاہم رواں برس کووڈ 19 کی دوسری لہر کے چلتے پہاڑی علاقوں میں کمیونٹی کلاسز کو بھی بند کرنا پڑا، تاہم بچوں کے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے اساتذہ صاحبان نوٹ بنا کر بچوں کے گھروں تک پہنچانے کی کوشش کر رہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.