وارڈ میں خصوصی طبی عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے۔
میڈیکل کالج اننت ناگ کے پرنسپل ڈاکٹر شوکت گیلانی نے کہا کہ ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے تین افراد کا ٹیسٹ کیا گیا جو چین سے آئے تھے۔ تاہم مذکورہ افراد کے ٹیسٹ منفی پائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع اننت ناگ میں ابھی تک کورونا وائرس کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔لہذا لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔