ETV Bharat / state

بجبہاڑہ: سڑکوں پر سے برف ہٹانے کا کام جاری - عبور ومرور میں مشکلات

وادی کشمیر میں پیر کو بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث شہر و دیہات میں معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی۔

بجبہاڑہ: سڑکوں پر سے برف ہٹانے کا کام جاری

author img

By

Published : Jan 4, 2021, 6:13 PM IST

جہاں وادی کا بیرون دنیا سے فضائی و زمینی رابطہ دوسرے روز بھی منقطع رہا۔ وہیں وادی کے بیشتر علاقے اپنے اپنے ضلع ہیڈ کوارٹروں سے مسلسل منقطع ہیں۔

جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ علاقے میں انتظامیہ نے اگرچہ دوپہر تک ضلع کی اہم رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری رکھا لیکن بیشتر اندرونی سڑکوں سے برف نہیں ہٹائی گئی جس کی وجہ سے لوگوں کو عبور ومرور میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

بجبہاڑہ: سڑکوں پر سے برف ہٹانے کا کام جاری

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اگرچہ رابطہ سڑکوں پر سے برف ہٹائی گئی ہے لیکن لنک روڈز پر ابھی بھی برف جمع ہے، جس کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن پیدا ہو گئی ہے اور لوگ گھروں میں ہی محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: لاوے پورہ مبینہ تصادم: مہلوکین کی لاشیں واپس کرنے کا مطالبہ

لوگوں نے انتظامیہ سے رابطہ سڑکوں سمیت گلی کوچوں پر سے بھی برف ہٹانے کی مانگ کی ہے، وہیں انہوں نے بجلی کی بحالی کو جلد یقینی بنائے جانے سے متعلق ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے کی بھی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر سمیت پیر پنجال میں منگل کی شام تک مزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.