ETV Bharat / state

Sheikhpora Shangas Without Basic Facilities: شیخ پورہ شانگس بینادی سہولیات سے محروم - شانگس میں پانی اور بجلی کی ابتر صورتحال

ضلع اننت ناگ کے شیخ پورہ، شانگس علاقے میں پینے کے پانی کی سپلائی کا معقول انتظام نہ ہونے اور بجلی کی ابتر صورتحال کے باعث لوگ کسمپرسی کی زندگی Sheikhpora Shangas Without Basic Facilities گزار رہے ہیں۔

اکیسویں صدی میں بھی شیخ پورہ شانگس بینادی سہولیات سے محروم

author img

By

Published : Jan 15, 2022, 3:35 PM IST

Updated : Jan 15, 2022, 5:43 PM IST

ضلع صدر مقام اننت ناگ سے 25 کلو میٹر دور شیخپورہ، شانگس میں پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث Sheikhpora shangas without basic facilities مقامی آبادی انتظامیہ سے نالاں ہے۔

اکیسویں صدی میں بھی شیخ پورہ شانگس بینادی سہولیات سے محروم

انتظامیہ کی جانب سے گاؤں دیہات میں تعمیر وترقی اور بنیادی ضروریات بہم پہچانے کے بلند و بانگ دعوے شیخپورہ، شانگس جیسے علاقوں کا کا دورہ کرکے سراب ثابت ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

بنیادی سہولیات سے محروم شیخپورہ علاقہ کے باشندے Lack of Basic facilities in Shangas Anantnag انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ برفباری کے ایام میں شیخپورہ، شانگس علاقہ کا زمینی رابطہ ضلع صدر مقام سے پوری طرح کٹ کر رہ جاتا ہے اور علاقے میں لوگوں کو پانی کی ایک ایک بوند کیلئے ترسنا پڑتا ہے، وہیں بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث انہیں گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’انتظامیہ سمیت منتخب عوامی نمائندوں نے علاقے کو نظر انداز کیا ہے، آج کے اس جدید دور میں بھی ہمیں بنیادی سہولیات نہ ہونے کے باعث مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے، علاقے میں بجلی کا ترسیلی نظام اور پینے کے پانی کی سپلائی بحرانی صورتحال کی شکار ہیں۔‘‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’انتظامیہ کے اعلیٰ افسران علاقے کا دورہ کرکے ہمیں خدا کے رحم و کرم کے سہارے چھوڑ جاتے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا مزید کہا کہ پینے کے پانی کی سپلائی کا معقول انتظام نہ ہونے کے باعث لوگ ندی نالوں کا گندا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں، اور آلودہ پانی استعمال کرنے کے سبب وہ آئے روز مختلف امراض کا شکار ہو جاتے ہیں۔

لوگوں کے مطابق علاقے میں بجلی کی ترسیلی لائنیں انتہائی خستہ ہو چکی ہیں، جس سے باعث کسی بھی وقت حادثہ رونما ہونا کا خدشہ لاحق رہتا ہے۔

مزید پڑھیں: Kokernag Residents Demand Bridge Construction: ’دہائیوں بعد بھی پل کی تعمیر کے وعدے وفا نہ ہو سکے‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’بجلی سمیت جل شکتی محکموں کو کئی بار آگاہ کیا گیا لیکن انہوں نے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی۔‘‘

مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ سمیت لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے علاقے کی جانب توجہ دینے اور رہائشیوں کو پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

Last Updated : Jan 15, 2022, 5:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.