ETV Bharat / state

اننت ناگ: شیر باغ میں بوسیدہ چنار کے درخت لوگوں کے لئے وبال جان

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت میں قدرتی چشمے اور متعدد چنار کے درختوں کی موجودگی کے سبب شیر باغ کی الگ اور منفرد پہچان ہے۔

اننت ناگ: شیر باغ میں بوسیدہ چنار کے درخت لوگوں کے لئے وبال جان
اننت ناگ: شیر باغ میں بوسیدہ چنار کے درخت لوگوں کے لئے وبال جان
author img

By

Published : Aug 14, 2021, 6:18 PM IST

مغل باغات، قدرتی چشموں اور سر سبز چنار کے درختوں کی وجہ سے ضلع اننت ناگ کی ایک الگ اور منفرد پہچان ہے، ان باغات میں قصبہ اننت ناگ کا شیر باغ بھی شامل ہے۔

اننت ناگ: شیر باغ میں بوسیدہ چنار کے درخت لوگوں کے لئے وبال جان

شیر باغ زچہ بچہ ہسپتال اور بابا حیدر ریشیؒ کی درگاہ کے بلکل قریب موجود ہے جس کے سبب باغ میں کافی چہل پہل رہتی ہے۔ تاہم سنہ 2014 میں آئے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے باغ میں موجود کئی چنار کے درخت سوکھ گئے جس کے سبب نہ صرف باغ کی خوبصورتی متاثر ہو گئی ہے بلکہ بوسیدہ چنار کے درخت باغ میں آنے والے لوگوں کے لئے وبال جان بن چکے ہیں۔

شیر باغ میں موجود کئی چنار کے درخت مکمل طور بوسیدہ ہو چکے ہیں جو کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بیساکھی کے سہارے چلنے والی فہمیدہ اختر، آنگن واڑی یونین کا سہارا

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ بوسیدہ چنار کے درختوں کی شاخیں گرنے کے سبب کئی لوگ زخمی ہو چکے ہیں تاہم اس کے باوجود انتظامیہ خواب غفلت میں محو ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے متعلقہ حکام سے کئی بار بوسیدہ چناروں کو کاٹنے اور ان کی جگہ نئے چنار کے درخت لگانے کی گزارش کی تاہم انکے مطابق ’’انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔‘‘

مزید پڑھیں: بجبہاڑہ کا پادشاہی باغ اور چنار کے لہلہاتے درخت

انہوں نے انتظامیہ سے بوسیدہ چناروں کو جلد از جلد کاٹنے کا مطالبہ کیا تاکہ ’’مزید حادثات سے بچا جا سکے۔‘‘

ادھر ای ٹی وی بھارت نے جب یہ معاملہ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سید یاسر کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے اس ضمن میں کیمرے کے سامنے کچھ بھی کہنے سے منع کیا، تاہم انہوں نے یقینی دہانی کرائی کہ ممکنہ جانی نقصان سے بچنے کے لیے بوسیدہ چنار کے درختوں کو جلد ہی کاٹا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.