ETV Bharat / state

اننت ناگ: بنیادی ضروریات کی عدم موجودگی کے خلاف احتجاج - بجلی کی فراہمی

ضلع اننت ناگ کے گوپال پورہ، شانگس میں لوگوں نے سڑک اور بجلی جیسی بنیادی ضرورت کی عدم دستیابی پر انتظامیہ کے تئیں ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج درج کیا۔

اننت ناگ: بنیادی ضروریات کی عدم موجودگی کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Oct 6, 2021, 5:17 PM IST

ضلع اننت ناگ کے شانگس، گوپال پورہ میں گریڈ کالونی کے رہائشیوں نے محکمۂ تعمیرات عامہ، محکمۂ بجلی سمیت انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ علاقے میں بجلی کے ناقص ترسیلی نظام اور خستہ حال سڑکوں کے باعث مقامی باشندوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔

اننت ناگ: بنیادی ضروریات کی عدم موجودگی کے خلاف احتجاج

انہوں نے کہا کہ ’’سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے لوگوں کو منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے۔‘‘

لوگوں کے مطابق انہوں نے خستہ حال سڑکوں کی مرمت کے لیے کئی بار محکمۂ تعمیرات عامہ سے رجوع کیا تاہم ان کے مطابق محکمۂ آر اینڈ بی سمیت ضلع ا نتظامیہ نے برسوں سے یقین دہاینوں کے سوا کچھ بھی نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں بجلی کے ناقص ترسیلی نظام کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ: خشک سالی کے سبب دھان کی پیداوار میں کمی سے کسان مایوس

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ گوپالپورہ میں بجلی کا رسیونگ اسٹیشن تعمیر کیے جانے کے باوجود لوگ بجلی کے بوسیدہ کھمبوں اور خستہ ہوچکی بجلی کی ترسیلی لائنز کے سبب پریشانیوں کا سامنا کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ: فوج کی گاڑی حادثے کا شکار، افسر سمیت کئی زخمی

گریڈ کالونی، گوپالپورہ میں محکمۂ بجلی کی جانب سے لوگوں کو بجلی کی فراہمی کے لیے نصب کیے گئے کھمبے اور بجلی کی تاریں اس قدر بوسیدہ ہوچکے ہیں کہ کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے، کیونکہ بجلی کی تاریں کھمبوں کے بجائے درختوں کے ساتھ باندھی گئی ہیں۔

مقامی باشندوں نے خستہ حال سڑکوں کی میگڈمائزیشن کے علاوہ بجلی کے ناقص ترسیلی نظام کو درست کرنے کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.