ETV Bharat / state

اننت ناگ: سرکاری اسکول کے قیام کےلیے احتجاجی مظاہرہ - بنیادی حقوق سے محروم

’’بچوں کے لیے 1.5 کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کرنا دشوار ہو رہا ہے جس کے سبب طلبہ اسکول جانے سے کتراتے ہیں۔‘‘

اننت ناگ: سرکاری اسکول قائم کیے جانے کی مانگ کو لیکر احتجاج

author img

By

Published : Oct 8, 2021, 8:04 PM IST

ضلع اننت ناگ کے شسٹرگام، ڈورو علاقے سے تعلق رکھنے والے باشندوں نے علاقے میں سرکاری اسکول کے قیام کی مانگ کو لیکر ڈی سی آفس اننت ناگ کے احاطے میں احتجاج کیا۔

اننت ناگ: سرکاری اسکول قائم کیے جانے کی مانگ کو لیکر احتجاج

احتجاج کر رہے مظاہرین نے بتایا کہ 2004 میں حکومت نے ان کے علاقے میں ایس ایس اے اسکیم کے تحت ایک پرائمری اسکول کو منظوری دی تھی جس کے بعد اسے 2010 میں مڈل سکول میں آپ گریڈ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سنہ2016 میں کرائے کی ایک عمارت، جہاں اسکول قائم تھا، کو مسمار کر دیا گیا اور 125 طالب علموں کو چیکی امیر سنگھ گائوں میں واقع دوسرے گورنمنٹ پرائمری سکول منتقل کیا گیا۔

احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ بچوں کے لیے 1.5 کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کرنا دشوار ہو رہا ہے جس کے سبب طلبہ اسکول جانے سے کتراتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ: 18 برس سے زائد عمر کی صد فیصد آبادی کا ویکسینیشن مکمل

انہوں نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ نے طلباء کو تعلیم حاصل کرنے کے بنیادی حقوق سے محروم کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام کے ہیلتھ ویلنس سینٹر میں طبی عملہ کی کمی

مظاہرین نے ڈی سی اننت ناگ سے شسٹر گام علاقے میں مڈل اسکول کے قیام کے لیے ذاتی مداخلت کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.