ETV Bharat / state

بجبہاڑہ: چشمے کی صفائی اور دیوار بندی کیے جانے کا مطالبہ - چشمے کی دیوار بندی

قدرتی آبی ذخائر خصوصا چشموں سے مالا مال ضلع اننت ناگ کے کئی علاقوں میں رہائش پذیر لوگ پانی کی ضرورت کو چشموں سے ہی پورا کرتے ہیں تاہم ستم ظریفی یہ کہ قدرت کے ان انمول تحائف کو تحفظ فراہم کرنے میں ضلع انتظامیہ سمیت متعلقہ ادارے بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

بجبہاڑہ: چشمے کی صفائی اور دیوار بندی کیے جانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jul 26, 2021, 4:30 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے خوشروئے کلاں، بجبہاڑہ میں ’’زون ناگ‘‘ نامی چشمہ اپنی آخری سانسیں گن رہا ہے۔ محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے چشمے کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اس کی مرمت نہیں کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے عوامی حلقوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔

بجبہاڑہ: چشمے کی صفائی اور دیوار بندی کیے جانے کا مطالبہ

جنوبی کشمیر کا ضلع اننت ناگ قدرتی آبی ذخائر خصوصاً چشموں کے سبب کافی مشہور ہے۔ نلوں کے ذریعے پانی کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے مقامی باشندے ان ہی چشموں سے پانی کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں تاہم ان قدرتی تحائف کے تحفظ اور صاف صفائی کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔

قصبہ بجبہاڈہ کے خوشروئے کلاں علاقے کے باشندوں نے بتایا کہ ’’زون ناگ‘‘ چشمے کے تحفظ کے لیے انہوں نے کئی بار متعلقہ اداروں سمیت ضلع انتظامیہ سے اسکی دیوار بندی کرنے کے علاوہ اسکے تحفظ کو یقینی بنائے جانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے کی درخواست دی۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے بے حسی کا مظاہر کیے جانے کے سبب نہ صرف قدرتی آبی ذخائر ناپید اور غلیظ ہوتے جا رہے ہیں بلکہ عوام کو بھی مجبوراً گندا پانی پینا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں نلوں کے ذریعے پانی کی سہولیت میسر نہ ہونے سے انہیں اسی چشمہ کا پانی استعمال کرنا پڑتا ہے، جبکہ چشمے کی دیوار بندی نہ کیے جانے اور چشمہ کے چاروں اور پہاڑ اورگھنے درخت موجود ہونے سے بارشوں اور برفباری کے دوران سارا گندا پانی چشمے میں آجا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً 800 کنبوں پر مشتمل اس علاقے کے لوگ پانی جیسی بنیادی ضرورت کے لیے اسی چشمے پر منحصر ہیں تاہم اسکے باوجود چشمے کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ میں لڑکی نے خود کو پھانسی لگالی

اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت نے فون پر جب یہ معاملہ بلاک ڈیولپمنٹ افیسر کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے ایک ٹیم تشکیل دی جائے گی جو چشمے کا جائزہ لے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنچایتی حلقہ سے علاقے کی رپورٹ طلب کر کے چشمہ کی فینسنگ اور دیگر تعمیری کام بہت جلد شروع کرایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.