ETV Bharat / state

کوکرناگ: جدید عمارت میں فائر اینڈ ایمرجنسی اہلکاروں کو تعینات کرنے کا مطالبہ

محکمہ تعمیرات عامہ نے ایک کروڑ 40لاکھ روپے کی لاگ سے جنوبی کشمیر کے لارنو، کوکرناگ علاقے میں فائر اینڈ ایمرجنسی خدمات کے لیے بلڈنگ کی تعمیر کا کام گزشتہ برس مکمل کر لیا تاہم عمارت کو ابھی تک فعال نہیں بنایا گیا ہے۔

کوکرناگ: جدید عمارت میں فائر اینڈ ایمرجنسی اہلکاروں کو تعینات کرنے کا مطالبہ
کوکرناگ: جدید عمارت میں فائر اینڈ ایمرجنسی اہلکاروں کو تعینات کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Jul 13, 2021, 8:08 PM IST

ضلع اننت ناگ کے لارنو، کوکرناگ علاقے میں محکمہ تعمیرات عامہ نے فائر اینڈ ایمرجنسی خدمات کے لیے بلڈنگ کی تعمیر کا کام گزشتہ برس مکمل کر لیا جسے دفتری کام کاج کے لئے بہ آسانی استعمال میں لایا جا سکتا ہے، لیکن محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی عمارت کو اپنی تحویل میں نہیں لے رہا۔

کوکرناگ: جدید عمارت میں فائر اینڈ ایمرجنسی اہلکاروں کو تعینات کرنے کا مطالبہ

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ محکمہ تعمیرات عامہ نے مقررہ وقت میں ہی بلڈنگ کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا تاہم ’’محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی بلڈنگ کو تحویل میں لینے، یہاں عملہ تعینات کرکے اسے فعال بنانے میں لیت و لعل سے کام لے رہا ہے۔‘‘

مقامی باشندوں نے بتایا کہ لوگوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کرتے ہوئے اگرچہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے لیے بلڈنگ تعمیر کی گئی تاہم لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود بھی اس کا فائدہ عوام کو حاصل نہیں ہو پا رہا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ لارنو بلاک تقریباً 25 حلقوں پر مشتمل ہے، جہاں آج تک کئی ناگہانی حادثات رونما ہوئے ہیں اور لاکھوں کی املاک خاکستر ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی لارنو علاقے میں آگ کی واردات رونما ہوتی ہے تو کوکرناگ یا اننت ناگ سے فائر بریگیڈ آنے سے قبل ہی آگ کے سبب ڈھانچے خاکستر ہو جاتے ہیں۔

اس ضمن میں میں ای ٹی وی بھارت نے فائر اینڈ ایمرجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر بشیر احمد سے فون پر رابطہ قائم کیا تو انہوں نے کہا کہ ابھی تک انہیں عمارت نہیں سونپی گئی، ان کے مطابق عمارت میں ابھی بھی کافی کام باقی ہے۔

مزید پڑھیں؛ اننت ناگ کے چیرپورہ گاؤں میں پانی کی قلت سے عوام پریشان

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمارت میں پانی اور بجلی کی سپلائی کی عدم دستیابی کی وجہ سے انہوں نے ابھی تک عمارت کو اپنی تحویل میں نہیں لیا۔ ادھر محکمہ تعمیرات عامہ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر سید اشفاق احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی بلڈنگ کو فائر اینڈ ایمرجنسی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے لارنو کوکرناگ میں جلد سے جلد عملہ تعینات کرکے فائر اینڈ ایمرجنسی کی جدید عمارت کو فعال بنانے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.