ETV Bharat / state

سڑک کی تعمیر میں غیر معیاری مواد استعمال کرنے پر لوگوں میں ناراضگی

author img

By

Published : Oct 3, 2020, 8:51 PM IST

ضلع اننت ناگ میں چینی چوک علاقہ کے لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی کے خلاف غم و غصہ اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

سڑک کی تعمیر میں غیر معیاری مواد استعمال کرنے پر لوگ ناراض

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں چینی چوک علاقے میں محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے ’غیر معیاری‘ تارکول بچھانے پر عوام نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مقامی باشندوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے لال چوک، شیر پورہ دوڑ پر میگڈم بچھانے کے دوران غیر معیاری مواد کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

لوگوں نے بتایا کہ متعلقہ ٹھیکیدار نے رات کے دوران سڑک پر غیر معیاری میگڈم بچھایا جو صبح سویرے ہی خراب ہو کر اکھڑ چکا تھا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ’’رات کے دوران محکمہ کا کوئی بھی آفسر موقع پر موجود نہیں رہتا ہے جس کی وجہ سے ناقص میٹرل استعمال کرنے میں آسانی ہو جاتی ہیں۔‘‘

انہوں نے محکمہ آر اینڈ بی کے افسران پر متعلقہ ٹھیکہ داروں کے ساتھ ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’ ٹھیکیداروں اور متعلقہ محکمہ کے افسران کی ملی بھگت کے بغیر غیر معیاری کام انجام دینا ممکن نہیں ہو سکتا۔‘‘

واضح رہے کہ مذکورہ سڑک علاقے کو گورنمنٹ میڈیکل کالج، زچہ بچہ اسپتال اور مشہور سیاحتی مقامات اچھہ بل اور کوکرناگ سے ملاتی ہے جس کے سبب اس سڑک پر ٹریفک کا کافی دباؤ رہتا ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق اہم شاہراہ ہونے کے باوجود سڑک پر غیر معیاری کام انجام دیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے موقع پر موجود اےای ایAEE سے بات کی تو انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ معاملے کی جانچ کرائی جائے گی تاہم انہوں نے کیمرہ کے سامنے آنے سے انکار کیا۔

لوگوں نے ضلع انتظامیہ سڑک پر ہو رہے کام کا جائزہ لینے اور معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنانے کا پُر زور مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.