ETV Bharat / state

پہلگام: ناقص میگڈمائزیشن سے لوگ ناراض - سڑک کی تعمیر

پہلگام-ولرہامہ، شاہ ناڈ کی رابطہ سڑک پر پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے میگڈمائزیشن کا کام شروع کیا گیا تاہم لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ پر قواعد کو بالائے طاق رکھ کر میگڈمائزیشن کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

پہلگام: ناقص میگڑمائزیشن سے لوگ ناراض
پہلگام: ناقص میگڑمائزیشن سے لوگ ناراض
author img

By

Published : Jul 5, 2021, 7:14 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پہلگام - ولرہامہ، شاہ ناڈ سڑک کی میگڈمائزیشن میں قواعد کو بالائے طاق رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

پہلگام: ناقص میگڑمائزیشن سے لوگ ناراض

عوامی شکایات کے پیش نظر دچھنی پورہ علاقے کے بی ڈی سی نے پہلگام - ولرہامہ، شاہ ناڈ سڑک کی میگڑمائزیشن کا از خود معائنہ کیا۔ انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے انجینئروں اور متعلقہ ٹھیکہ داروں پر قواعد کو بالائے طاق رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے قواعد کے مطابق کام انجام دئے جانے کی تلقین کی۔

مقامی باشندوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’سرکار کی جانب سے سڑک کی تعمیر کے لیے کروڑوں روپے واگزار کیے جاتے ہیں تاہم عوامی پیسوں کا صحیح استعمال نہیں کیا جا رہا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:

بڈگام: غیر منصوبہ بند میگڑمائزیشن سے لوگ ناراض

انہوں نے کہا کہ ’’واگزار کی جا رہی رقومات کو صحیح معنوں میں استعمال میں لائے جانے کی ضرورت ہے مگر محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے انجینئر صاحبان اپنی من مانی کے مطابق ٹیھکدارن کے ساتھ مل کر قواعد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کام انجام دے رہے ہیں۔‘‘

بی ڈی سی دچھنی پورہ سمیت مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے قواعد کے مطابق میگڑمائزیشن کو عملی جامہ پہنائے جانے کی گزارش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.