ETV Bharat / state

پہلگام: رہائشی مکان میں آتشزدگی - لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر

جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے دہوتو، پہلگام میں آگ کی ایک ہولناک واردات کے دوران رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہو گیا۔

پہلگام میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر
پہلگام میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر
author img

By

Published : Jan 9, 2021, 8:08 PM IST

ضلع اننت ناگ کے دہوتو، پہلگام میں رہائشی مکان میں آتشزدگی کے سبب مکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔

مقامی باشندوں کے مطابق گلزار احمد میر کے رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فاناً پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کی واردات میں اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم مقامی باشندوں کے مطابق مکان میں موجودہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا۔

متاثرین اس وقت آس پڑوس کے رحم و کرم اور سہارے پر زندگی گزار رہے ہیں۔

گرچہ مقامی لوگوں نے حادثے کے فورا بعد متاثرین کے لیے کھانے پینے کی اشیاء اور کچھ نقدی جمع کرنے کی پہل کی ہے۔ تاہم انہوں نے ضلع انتظامیہ سے متاثرین کی بازآبادکاری کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.