ETV Bharat / state

Cyber Awareness Programme in Anantnag: اننت ناگ میں منایا گیا سائبر ڈے - اننت ناگ پولیس

سائبر کرائم کے حوالہ سے منعقد کیے گئے آگاہی پروگرام کے دوران مقررین نے پڑھے لکھے نوجوانوں کو سائبر فراڈ، سائبر کرائم سے بچنے کی تدابیر کے بارے میں لوگوں کو بیدار کرنے پر زور دیا۔

اننت ناگ میں منایا گیا سائبر ڈے
اننت ناگ میں منایا گیا سائبر ڈے
author img

By

Published : Oct 6, 2022, 7:57 PM IST

اننت ناگ: اننت ناگ پولیس کی جانب سے ٹاؤن ہال اننت ناگ میں سائبر ایورنس ڈے منایا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ایس ایس پی عاشق حسین، ایم سی اے کے چیئرمین ہلال احمد شاہ، ایس ایچ او تھانہ صدر، پی آر آئی ممبران سمیت مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ Anantnag Police Organised Programme on Cyber Awareness

اننت ناگ میں منایا گیا سائبر ڈے

ٹاؤن ہال اننت ناگ میں منعقدہ اس پروگرام کے دوران پولیس افسران نے سائبر کرائم کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ماررین نے کہا کہ ’’آج کے دور میں سائبر کرائم ایک سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے۔ اس سے جڑے مجرم بیشتر لوگوں کو مختلف طریقوں سے اپنے جال میں پھنسانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔‘‘ Programme on Cyber Awareness

آگاہی پروگرام کے دوران مقررین نے لوگوں خاص کر طلبہ کو انٹرنیٹ کا صحیح استعمال خصوصاً سماجی رابطہ گاہوں پر ذاتی انفارمیشن شیئر کرنے سے سختی سے گریز کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے عوام کو اسمارٹ فون کا بھی صحیح استعمال کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا: ’’پڑھے لکھے نوجوانوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے رشتہ داروں اور عام لوگوں کو سائبر فراڈ سے بچنے کے تدابیر کے بارے میں بیدار کریں، تاکہ لوگ سائبر مجرموں کے جال میں نہ پھنس جائیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.