ETV Bharat / state

شبیر شاہ کی پارٹی سے دور رہیں، اننت ناگ پولیس نے کیا لاؤڈ اسپیکر پر اعلان - علیحدیگی پسند تنظیم ڈی ایف پی سے دور رہنے کی تلقین

اننت ناگ پولیس نے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے شبیر شاہ کی قیادت والی علیحدگی پسند تنظیم ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی سے دور رہنے کی عوام الناس سے سختی سے تلقین کی ہے۔ban on DFP announced on loud speaker by anantnag police

شبیر شاہ کی پارٹی سے دور رہیں، اننت ناگ پولیس نے کیا لاؤڈ اسپیکر پر اعلان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 27, 2023, 7:34 PM IST

شبیر شاہ کی پارٹی سے دور رہیں، اننت ناگ پولیس نے کیا لاؤڈ اسپیکر پر اعلان

اننت ناگ (جموں و کشمیر) : اننت ناگ پولیس نے علیحدگی پسند تنظیم ’’ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی‘‘ (ڈی ایف پی) سے دور رہنے کی عوام الناس سے تلقین کرتے ہوئے ڈی ایف پی سے خود کو دور رہنے کی تلقین کی ہے۔ اننت ناگ پولیس کی جانب سے پیر کو قصبہ اننت ناگ میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلان کیا گیا۔ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے شبیر شاہ کی قیادت والی علیحدگی تنظیم ڈی ایف پی پر پانچ اکتوبر 2023کو پابندی عائد کی گئی تھی۔

اننت ناگ پولیس کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈی ایف پی کی مین اسٹریم میں شمولیات کی افواہیں گردش کر رہی تھی۔ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے علیحدگی پسند تنظیم پر پابندی عائد کیے جانے کے محض دو ہفتوں کے اندر ہی دہلی ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کی ٹریبونل تشکیل دی گئی تھی جو جیل میں بند علیحدگی پسند رہنما شبیر شاہ کی سربراہی والی جے کے ڈی ایف پی پر عائد کی گئی پابندی کا جائزہ لے گی۔ ٹریبونل کمیٹی تشکیل دیے جانے کے بعد یہ افواہیں گردش کر رہی تھی کہ شاید اسیر علیحدگی پسند رہنما شبیر شاہ اپنی پارٹی کو مین اسٹریم میں شامل کر لیں گے، تاہم آج اننت ناگ پولیس کی جانب سے عوام الناس کو ڈی ایف پی سے دور رہنے کی تلقین کے اعلان کے بعد یہ قیاس آرائیاں محض افواہیں ثابت ہوئیں۔

مزید پڑھیں: Tribunal to Review Ban on Separatist Party: شبیر شاہ کی تنظیم پر پابندی کا جائزہ لینے کے لیے ٹریبونل تشکیل

قابل ذکر ہے کہ جموں اور کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کی علیحدگی پسند رہنما شبیر شاہ نے مئی 1988 میں بناد ڈالی تھی۔ 1989کے اواخر میں کشمیر میں مسلح جدوجہد شروع ہوئی جس کے بعد شبیر احمد شاہ کئی مرتبہ جیل میں رہے۔ فی الوقت بھی شبیر احمد شاہ دیلی کی ایک جیل میں ٹیرر فنڈنگ معاملے میں قید ہے اور ان کی زوجہ اور دختر کے نام پر درج لاکھوں روپے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کو سیکورٹی ایجنسیز نے قرق کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.