اننت ناگ پولیس نے منشیات سے متعلق ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ضلع کے ڈونی پاوا علاقے میں ناکہ قائم کیا۔
ناکے پر پولیس نے تلاشی کارروائی کے دروران ایک شخص کی تحویل سے پانچ کلو گرام چرس پاؤڈر کو ضبط کرکے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت شیر پورہ بالا کے رہنے والے عبد المجید گنائی ولد محمد شعبان گنائی کے طور پر کی ہے۔
مزید پڑھیں: ڈی سی اننت ناگ کی ٹھیکہ داروں کے ساتھ میٹنگ
پولیس نے ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔